سندھ میں تعلیمی اداروں سےمتعلق فیصلہ ہفتےکو ہوگا

اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو ہوگا
Govt-decides-on-schools-closure-petrol-price-reduced

سندھ میں تعلیمی ادارےکھلےیا بندرکھنےکےلیےاسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 21 نومبر کو ہورہا ہے۔

کراچی میں وزیرتعلیم سعید غنی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں نجی اسکولوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سندھ میں تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے کےلیے تجاویز پر غور ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی تجاویز پر بھی غور ہوگا۔

اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والی تجاویز پیر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔کورونا کیسز میں اضافے کےسبب تعلیمی اداروں سےمتعلق مختلف آپشنز زیرغور ہیں۔

گذشتہ پیر وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق کسی بھی فیصلہ لینے کے لیے مزید غور کرنے کا وقت طلب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا اور اکتوبر تک ملک کے تمام تعلیمی اداروں سخت شرائط کے ساتھ کھول دئیے گئے۔تاہم کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر ملک بھی میں کئی تعلیمی اداروں کو بند بھی کیا گیا۔

پاکستان بھر میں تعلیمی سرگرمیاں مارچ سے متاثر ہیں اور طلب علموں کو آن لائن ذرائع کے ذریعے تعلیم دی جارہی ہے۔

sindh schools

Tabool ads will show in this div