سکھر: فائرنگ کے تبادلے میں 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی گئی

Sukkur

سکھر کی قومی شاہراہ پر پوليس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلے دوران 2 ملزمان زخمی حالت ميں گرفتار کر ليے گئے۔

پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور گاڑی برآمد کر لی جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر دوران سنیپ چیکنگ صبح 6 بجے واقعہ پیش آیا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش کی جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

SUKKUR

Tabool ads will show in this div