شارجہ ٹیسٹ؛ انگلینڈ 222 رنز سے آج اننگز کا آغاز کریگا
شارجہ: شارجہ ٹيسٹ ميں انگلينڈ 222 رنزچار کھلاڑی آؤٹ پر آج اپنی اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔ مہمان ٹيم کو پاکستان کا اسکور برابر کرنے کے ليے صرف بارہ رنز درکار ہيں۔
دوسرے دن اسپنرز نے کرشمہ دکھايا، نہ فاسٹ بولرز کے وار چلے، انگلش ٹيم وکٹيں گنوا کر بھي لڑکھڑائي نہيں ، کک اور بيل ففٹي بنانےسےمحروم رہے مگر ٹيم کوبچاگئے۔
جيمز ٹيلر کے ناقابل شکست 74 رنز نے پاکستانيوں کي الجھن دگني کردي، دن ختم ہونے تک انگلينڈ اور پاکستان کے درميان صرف بارہ رنزکا فرق رہ گيا۔ سماء