ملک کےبیشترعلاقوں میں سردی اوردھند کا راج

پہاڑوں پربرف باری کا امکان

ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی اور دھند کا راج ہے۔بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ راول پنڈی اوراسلام آباد میں بھی بادلوں نے ڈیرے جمانا شروع کردیئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کوملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

پہاڑوں پربرف باری کی توقع ہے جبکہ پنجاب کےبعض میدانی علاقوں میں صبح کےاوقات میں دھند چھائے رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی رات سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگاجس سےبالائی علاقوں میں 30 نومبرتک وقفےوقفےسے بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارشوں سےدرجہ حرارت میں خاصے حد تک کمی ہوگی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div