کوہلو: گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ایک اوربچہ دم توڑگیا

واقعے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 12 ہوگئی
کوہلو: ڈی ایچ کیو اسپتال کے مناظر
کوہلو: ڈی ایچ کیو اسپتال کے مناظر
Kohlu کوہلو: ڈی ایچ کیو اسپتال کے مناظر

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس سلنڈر دھماکے کا ایک اور بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

کوہلو لیویز کے مطابق 8 نومبر کو کوہلو کے علاقے بوہڑی میں شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر پھٹنے سے قریب میں موجود بچوں سمیت 33 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں تشویشناک حالت میں ملتان منتقل کر دیا گیا تھا۔

ملتان برن سینٹر میں ایک اور بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔ واقعے میں اب تک 12 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ مزید 6 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے واقعے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ، شدید زخمیوں کے لیے ڈھائی لاکھ اور معمولی زخمیوں کے لیے 50 ہزار امداد کا اعلان کیا ہے۔

kohlu

Tabool ads will show in this div