پی ایس ایل:کراچی کنگزکی جیت پر شوبزستاروں کادلچسپ ردعمل

جیت کے فوری بعدعاصم اظہرکابھنگڑا
تصویر:سماء ڈیجیٹل

پاکستان سپرلیگ کا سیزن 5 کراچی کنگز کی جیت کے ساتھ اختتام پزیرہوا، لاہورقلندرزکے ساتھ ہونے والے اس بھرپور ٹاکرے کو شوبز ستاروں نے بھی خوب انجوائے کیا اور میچ کے بعد دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

گلوکارعاصم اظہر نے تو کراچی کنگر کی جیت پر بھنگڑے ڈالنا شروع کردیے۔

View this post on Instagram

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

انسٹا پرویڈیو شیئرکرتے ہوئے عاصم نے لکھا " کراچی کنگزچیمپئنز، یہ ہے کراچی۔ فتح کے لمحات"۔

گلوکار علی ظفر نے کنگز کی جیت کے بعد لکھا " لاہوریوں، بھائی بھی لاہور سے ہے لیکن پیشگوئی تو پیشگوئی ہوتی ہے، اس میں جذبات کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ پچھلے 4 سیزن کے نتائج بھی چیک کرلو۔ بالآخر ہم سب پاکستانی ہیں، زندگی انجوائے کرو"۔

کراچی کنگز اے آر وائی کے انسٹا پیج پر اداکار ہمایوں سعید، اعجاز اسلم اور عدنان صدیقی کی ویڈیو شیئرکی گئی جس میں تینوں کامیابی کی خوشی میں سرشار نظر آرہے ہیں۔

ہمایوں نے اپنے انسٹاگرام پربھی میچ کے دوران اور کراچی کنگز کی فتح کے بعد لی گئی تصاویرشیئرکیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے پی ایس ایل کے فائنل کو سنسنی خیز قراردیتے ہوئے کراچی کنگزکو اس جیت کا حقدار قرار دیا ۔ مہوش نے جیت کو مرحوم کوچ ڈین جونز کیلئے خراج عقیدت کہتے ہوئے لکھا کہ وہ آج ہوتے تو یقیننا فخر محسوس کرتے "۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کے فائنل میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ فتح اپنے نام کی ہے۔ کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے 135 رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔

lahore qalandars

KARACHI KINGS

Humayun saeed

Tabool ads will show in this div