مولانا طارق جمیل کی نکاح پڑھانے کے پیسے لینے کی تردید
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھانے کا معاوضہ دس لاکھ روپے لینے کی افواہوں کی تردید کردی۔
گزشتہ دنوں لاہور کی مہنگی ترین شادی میں کھانوں اور انٹرٹینمنٹ سمیت پُرتعیش انتظامات پر دو ارب روپے کے اخراجات کے معاملے پر ایف بی آر نے انکوائری کی۔
انکوائری کے مطابق ویڈنگ وینیو کی 120 دن کیلئے بکنگ پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی جبکہ ڈیکوریشن، آتش بازی، مہندی، ایونٹ مینجمنٹ پر7 کروڑ، فوٹو اور ویڈیو گرافی پر ایک کروڑ خرچ کئے گئے ساتھ ہی فنکاروں اور نکاح خاں کے دی گئی رقم کی تفصیلات بھی سامنے لائی گئیں۔
بعدازاں نکاح پڑھانے والے عالم دین مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا اپنا ردعمل جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کی توفیق سے تبلیغ دین کیلئے پچھلے 45 برس سے چھ برّاعظم پھرا ہوں، اک طویل مدت سے نبیؐ کی زندگی کے گیت امت کو سنا رہا ہوں، ہماری ترقی میں رکاوٹ ہماری اخلاقی پستی ہے۔
(2/2) تبلیغ دین کے اس طویل سفر میں اللہ کی توفیق سے ہزاروں بچیوں اور بچوں کا نکاح اللہ کی رضا کی خاطر پڑھایا ہے،
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) November 14, 2020
شیخ محمودصاحب سے میری دیرینہ دوستی ہے انکی دعوت پر بیٹی کا نکاح پڑھانے پر کیسے پیسے لے سکتا ہوں؟
اللہ ہم سب کو بد گمانی اور الزام تراشی سے محفوظ رکھے۔#tariqjamil https://t.co/6gtTJjq5Jz
اپنی دوسری ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ نکاح پڑھانے پر پیسے لینے کا بہتان لگانے والوں کی خدمت میں گزارش ہے كہ تبلیغ دین کے اس طویل سفر میں اللہ کی توفیق سے ہزاروں بچیوں اور بچوں کا نکاح اللہ کی رضا کی خاطر پڑھائے ہیں، شیخ محمود صاحب سے مولانا طارق جمیل کی دیرینہ دوستی ہے انکی دعوت پر بیٹی کا نکاح پڑھانے پر کیسے پیسے لے سکتے ہیں؟