اسلام آباد: سرديوں ميں کھردري، خشک، روکھي جلد کو نرم و ملائم کيسے رکھا جا سکتا ہے، اس کیلئے کافی ٹوٹکے دستیاب ہیں، سردی سے بچنے کيلئے گھریلو احتیاطی تدابير سے آپ اپنی جلد کو نرم اور ملائم بنا سکتے ہیں۔
سرديوں ميں خشک جلد کو مزيد خشک ہوجانے اور بار بار کريموں، لوشن کے استعمال سے بھي خشکي ختم نہ ہونے پائے تو آسان نسخوں سے اس کا علاج ممکن ہے۔
گرم پاني کا استعمال جلد کو مزيد خشک کرتا ہے، خشکي سے بچنے کيلئے نہانے سے پہلے پاني ميں ايک چمچہ زيتون کا تيل ڈالنے سے جلد ہائيڈريٹ رہتي ہے۔
چہرے کي تروتازگي کيلئے کسي بھي موسچرائزر ميں ايک چوتھائي مقدار ميں گليسرين ملا کر استعمال کيا جائے، يہ مکسچر باڈي بٹر کا کام کرے گا اور جلد پھٹنے سے بچ جائے گي۔
پھٹے ہوئے ہونٹ کيلئے آدھا چائے کا چمچہ چيني اور شہد کا پيسٹ بنائيں اور ہونٹوں پر پندرہ منٹ کيلئے لگا رہنے ديں، اس سے ہونٹ نہ صرف نرم و ملائم بلکہ
گلابي بھي ہوجائيں گے۔ سماء