منشاء پاشا نےجبران ناصرکا اندازاپنالیا

جبران اورمنشاء کی منگنی دسمبر2019 میں ہوئی
Nov 17, 2020
[caption id="attachment_2102021" align="alignnone" width="800"] تصویر: سماء ڈیجیٹل[/caption]

اداکارہ منشاء پاشا نے اپنے منگیترجبران ناصر کے فیشن سینس سے متاثرہو کرانہی کا اندازاپنا لیا ہے۔

انسٹا گرام پر منشاء نے اپنی چند تصاویر شیئرکیں جس میں وہ مردانہ اسٹائل کے کرتا شلوار میں ملبوس ہیں۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا " جبران کے فیشن سے کسی حد تک متاثرہوکر"۔ منشاء کے مداحوں نے اس پوسٹ پردلچسپ تبصرے کیے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

ایک صارف نے لکھا کہ نہیں جبران بھائی اس انداز میں زیادہ جچتے ہیں جبکہ دیگر کا ماننا ہے کہ منشاء بھی کم اچھی نہیں لگ رہیں۔

منشاء پاشا نے جبران ناصر کا راز کھول دیا

وکیل اور سماجی رہنما جبران ناصراورمنشاء کی منگنی گزشتہ سال دسمبرمیں ہوئی تھی۔

تقریبا ڈیڑھ سال قبل کامیڈین اوراداکارہ فائزہ سلیم کی مہندی میں دونوں کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں کی گہری دوستی کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن دونوں نے کبھی بھی عوامی سطح پر اپنے تعلق کے حوالے سے بات چیت نہیں کی ۔

جبران ناصر نے منشاء پاشا کی سالگرہ خاص بنادی

منشاء پاشا نے کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ فلم ’’چلے تھے ساتھ ‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ 2019 میں ریلیز ہونے والی منشاء کی فلم " لال کبوتر " وینکورانٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اداکارہ کا آن ائرڈرامہ "محبت تجھے الوداع: ہے جس میں ان کے ہمراہ زاہد احمد اور سونیاحسین ہیں۔

mansha pasha

Tabool ads will show in this div