ڈیفنس سےاغواء ہونےوالی خاتون کاقاتل گرفتار

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 28 اکتوبر کو اغواء کے بعد قتل ہونے والی خاتون کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔
ساؤتھ انوسٹی گیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے کیس کا معمہ حل کردیا، مغوی خاتون عنصربی بی کو دوست فیاض نے ابراہیم حیدری میں قتل کیا اور لاش جلا دی تھی۔ ملزم فیاض کی نشاندہی پر پولیس نے ابراہیم حیدری داؤد جت گوٹھ سے لاش کی باقیات برآمد کرلیں۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ عنصربی بی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ گزری میں 4نومبر کو درج ہوا تھا۔
تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم فیاض کے اپنی بھابھی نسیم سے بھی تعلقات تھے، مقتولہ ڈیفنس کے بنگلوں میں کام کرتی تھی اور تین بچوں کی ماں تھی۔
پولیس حکام مزید کہنا ہے کہ ملزم فیاض نے بھابھی کے کہنے پر عنصر بی بی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کیا،سی سی ٹی وی میں مقتولہ کو ملزم کے ہمراہ رکشے میں جاتے دیکھا گیا تھا۔