سندھ: تعلیمی اداروں میں سردی کی چھٹیاں نہ کرنےکا فیصلہ

این سی او سی اجلاس میں مزید غور ہوگا
[caption id="attachment_2100776" align="alignnone" width="800"]Govt-decides-on-schools-closure-petrol-price-reduced فوٹو: آن لائن[/caption]

سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں رواں سال سردی کی چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ کر ليا گيا۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں کے تحت سردی کی چھٹياں نہیں ہوں گی کیونکہ کرونا وائرس کے باعث پہلے ہی زیادہ چھٹياں ہوچکی ہیں۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سردی کی چھٹیوں کا فی الحال کوئی امکان نہیں جبکہ نومبر کے اختتام پر این سی او سی اجلاس میں چھٹيوں پر مزید غور ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق فیصلہ 23 نومبر تک مؤخر کیا۔

سندھ حکومت نے بھی تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم سردی کی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔

winter vacations

Tabool ads will show in this div