سیاچن میں بھارتی فوج کی موجودگی سےماحول پربرےاثرات پڑرہےہیں،سرتاج

sartaj اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے موسمیاتی تبدیلی کو دہشت گردی سے بڑا خطرہ قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ سیاچن میں بھارتی افواج کی بڑی تعداد میں موجودگی سے ماحول پر برے اثرات پڑ رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے نئے عالمی معاہدے کی ضرورت ہے، موسم جنوبی ایشیا میں ہمالیہ، ہندوکش اور دیامیر کی وجہ سے تمام ممالک میں مشترکہ ہے، سیاچن کے قدرتی ماحول میں دخل اندازی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا سب سب سے اہم مسئلہ ہے اور دہشت گردی سے بڑا خطرہ ہے، خدشہ ہے کہ دو ہزار پچاس تک دنیا کے کئی گلیشیئر غائب ہو جائیں گے، انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچنے کے لیے نیا ٹیکس لگانے کی تجویز دی، اس فنڈ سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کے گرین فنڈ میں جمع کرائی جائے۔ سماء

TROOPS

sartaj aziz

EARTH

indian force

Environmental Pollution

green house

Siachen Glacier

Tabool ads will show in this div