سندھ:این آئی سی وی ڈی میں سرجریز ملتوی

عملے اور مریضوں میں کرونا کی تصدیق کےباعث فیصلہ

کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ڈاکٹروں، دیگر عملے اور مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد سندھ بھر میں ادارے کے تمام مراکز پر عام آپریشنز ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردیئے گئے۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کے 3 ڈاکٹرز سمیت اسپتال کے متعدد ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جنہوں نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے جبکہ کچھ مریض بھی وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔

سربراہ کارڈیک سرجری ڈاکٹر پرویز چوہدری کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر کراچی، حیدرآباد، سکھر، ٹنڈو محمد خان میں این آئی سی وی ڈی کے مراکز پر آپریشن ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرکئے گئے ہیں۔

Tabool ads will show in this div