مفتی عبداللہ پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

ملزم نے را سے رابطوں کا انکشاف کردیا

کراچی ميں مفتی عبداللہ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پولیس نے حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مرکزی ملزم کا نام حارث عرف فرحان ہے، جسے محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کی کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ مفتی عبداللہ پر حملے کا ايک ملزم پہلے ہی گرفتار ہے۔ ملزم سے دوران تفتيش بھارتی خفيہ ايجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے۔ مفتی عبداللہ پر حملے کيلئے بھارتی خفيہ ايجنسی را نے فنڈنگ کی۔ حملے میں ملوث گروہ نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم وصول کی۔

پولیس کی جانب سے یہ بات واضح نہیں کی گئی کہ ملزم کو کب اور کہاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مفتی عبداللہ پر رواں ماہ یکم نومبر کو حملہ کیا گیا تھا۔ واقعہ جمشید روڈ ایک نمبر پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کرکے مسجد کے پیش امام کو زخمی کیا تھا، جن کی بعد ازاں شناخت مفتی عبد اللہ کے نام سے ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں اور سیکیورٹی گارڈز نے ایک ملزم کو پکڑ لیا تھا، جب کہ دوسرا فرار ہوگیا تھا۔

پہلے گرفتار کیے گئے ملزم نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ اسے مذہبی شخصيات پر حملہ کرنے اور اس معاملے کو پيسوں کے تنازع کا رنگ دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ حملے سے پہلے مفتی عبداللہ کی 5 روز تک ريکی کی گئی تھی، اس دوران ملزم ان کا مسجد سے گھر تک پيچھا کرتا رہا تھا۔

KARACHI OPERATION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div