آرمی چیف جنرل کیانی نے ایبٹ آباد سے الوداعی دوروں کا آغاز کردیا
اسٹاف رپورٹ
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے ایبٹ آباد سے الوداعی دوروں کا آغاز کردیا۔۔ انہوں نے بلوچ رجمنٹ سینٹر میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ایبٹ آباد میں بلوچ رجمنٹ سینٹر کا الوداعی دورہ کیا ہے ۔۔جنرل کیانی بلوچ رجمنٹ کے کرنل انچیف بھی ہیں۔
جوانوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کے لئے مسلح افواج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سماء