سابق اسپیکر ایازصادق سمیت 4لیگی کارکنان کی ضمانت منظور

ملزمان پرنوازشریف کی اسقبالیہ ریلیوں میں ہنگامہ آرائی کاالزام تھا
Nov 14, 2020

سابق وزیراعظم نواز شريف کی 2018ء ميں وطن واپسی پر استقباليہ ريليوں کے دوران ہنگامہ آرائی کيس ميں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق اسپيکر قومی اسمبلی سردار اياز صادق سميت 4 ليگی کارکنان کی 16 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

کيس ميں نامزد سابق اسپيکر اياز صادق، خواجہ سلمان رفيق، ملک محمد وحيد اور رانا احسان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانتوں کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 2  روز کیلئے پوليس کو گرفتاری سے منع کرديا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار اياز صادق نے اس موقع پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 دسمبر کے جلسے ميں رکاوٹيں پيدا کرنے کیلئے حکومتی ہتھکنڈوں سے تحفظ کیلئے ضمانتيں کروانے کا فيصلہ کيا، ن ليگ کے ديگر کارکنان اور رہنماء بھی جلد اپنی ضمانتيں کروائيں گے۔

AYAZ SADIQ

Tabool ads will show in this div