گلگت بلتستان:14 سے 16نومبرتک عام تعطیل کااعلان
پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہیگی
گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران 14 سے 16 نومبر تک عام تعطیل ہوگی۔
گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں 14 سے 16 نومبر تک علاقے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
الیکشن کمشنر کے مطابق گلگت بلتستان کے 23 انتخابی حلقوں میں 15 نومبر صبح 8 سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔ اس دوران وہ ووٹر جو شام 5 بجے تک پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ہونگے، وہ ووٹ ڈالنے کے اہل ہونگے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے 23 حلقوں میں اتوار 15 نومبر کو انتخابات ہو رہے ہیں۔ جہاں پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔