دنیا بھرمیں کرونا وائرس سےاموات 13لاکھ سےزائدہوگئیں
بھارت ميں 1لاکھ 29 ہزار اموات رپورٹ
کرونا وائرس سے دنيا بھر13 لاکھ سے زائد اموات اور5 کروڑ سے زائد افراد متاثرہوئےہيں۔امريکا ميں 2 لاکھ 49 ہزار اور بھارت ميں 1لاکھ 29 ہزار اموات رپورٹ ہوئيں۔
امريکا کی تمام رياستوں ميں کرونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔امریکا میں اب تک 1کروڑ 10 لاکھ 64 ہزار سے زائد کيسز رپورٹ ہوچکے ہيں۔بھارت ميں 87 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد کرونا کا شکار بن گئے۔
فرانس،اسپين اور برطانيہ ميں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں۔ جرمنی ميں ايک دن کے دوران 23 ہزار542 نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔اٹلی ميں 44 ہزارسے زائد اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 11 ہزار سے زائدافراد متاثرہوچکےہیں۔