کشمورریپ کیس: اےایس آئی کیلیے10لاکھ روپےانعام کااعلان

متاثرہ بچی اورماں کےعلاج کا خرچہ سندھ حکومت اٹھائے گی
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

صوبائی وزیر سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کشمور ریپ کیس کی متاثرہ بچی اور اس کی ماں کے علاج کا خرچہ سندھ حکومت اٹھائے گی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمور واقعے میں متاثرہ بچی کی تعلیم کا خرچہ سندھ حکومت اٹھائے گی، بچی دنیا کے کسی بھی ملک میں پڑھنا چاہیے سندھ حکومت پڑھائے گی جبکہ متاثرہ بچی اور والدہ کا مکمل علاج بھی کرائیں گے۔

سندھ حکومت نے پوليس افسر محمد بخش برڑو کی بيٹی کے لئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے جبکہ اے ایس آئی محمد بخش کو ميڈل دينے کی سفارش کرے گی۔

کشمورگینگ ریپ: پولیس نے 4سالہ متاثرہ بچی کی ویڈیو بنالی

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اے ایس آئی محمد بخش برڑو کے احسان کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا جبکہ اے ایس آئی کی بیٹی کے اعلیٰ تعلیم کے اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ ہم سب کو بحیثیت قوم محمد بخش برڑو جیسا کردار ادا کرنا چاہیے، محمد بخش برڑو کو قائداعظم میڈل کیلیے وفاق کو لکھیں گے۔ کشمور ميں تعينات اے ايس آئی کو خراج تحسين پيش کرتا ہوں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پولیس افسر نے جرات اور ہمت کی تو گرفتاری عمل میں آئی، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ ڈی این اے سیمپل لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

KASHMORE RAPE CASE

Tabool ads will show in this div