کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ
واقعے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی
کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر دستی بم حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکلوں سوار نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے میں 3 پولیس اہلکار اور 3 راہگیر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔
quetta blast
تبولا
Tabool ads will show in this div