بے قابو قاتل ڈینگی نے مزید 9 افراد کی جانیں لے لیں

اسٹاف رپورٹ
لاہور : نواز شریف سندھ میں متاثرین سیلاب کی دلجوئی کررہے ہیں لیکن پنجاب میں متاثرین ڈینگی  پر توجہ دینے والا کوئی نہیں ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نون لیگ کی صوبائی حکومت اس موذی مرض کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات نہیں کر رہی ہیں۔

قاتل مچھر نے آج بھی لاہور میں آٹھ اور شیخوپورہ میں ایک شہری کی جان لے لی ہے۔

پنجاب کے بڑے شہروں بالخصوص لاہورمیں  ڈینگی مچھر نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔ اسپرے، فوگنگ، عوامی آگاہی مہم  اور دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ سمیت  کوئی بھی تدبیر  مچھر کو بھگانے میں کامیاب نہیں ہوئی  ہیں۔

ڈینگی کا نشانہ بننے والوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد بروقت اسپرے نہ ہونے پر صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔

لاہور کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں  مریضوں کا ہجوم ہے  اور سیکڑوں کی تعداد میں  نئے مریض ڈینگی ٹیسٹ کروانے اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔ ڈینگی کے ڈسے مریضوں کو یہاں بھی سکھ کا سانس نہیں ملتا  اور ایک ٹیسٹ کے لئے گھنٹوں انتطار کرنا پڑتا ہے۔

پنجاب حکومت نے  مریضوں کی سہولت کے لئے ایک ہزار اضافی نرسوں کی بھرتی سمیت دیگر اقدامات تو کررکھے ہیں  لیکن مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث یہ اقدامات ناکافی دکھائی دے رہے ہیں۔ سماء

کی

MQM

Hayatabad

نے

Charlie Hebdo

Narendra Modi

gandhi

spy

Tabool ads will show in this div