پنجاب میں ڈینگی کاخطرہ شدید،مزید33مریضوں میں وائرس کی تصدیق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور : پنجاب میں ڈینگی کا مرض سنگین صورت حال اختیار کرگیا ہے، احتیاطی تدابیر کے باوجود مرض تیزی سے بڑھنے لگا ہے، پنجاب میں رواں سال ڈینگی کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد دو ہزار ایک سو انیس تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ صوبے بھر میں مچھر خطرے کا نشان بن گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 33 مریض سامنے آئے ہیں، جن میں سے بیس مریض لاہور سے اور گیارہ مریضوں کا تعلق راول پنڈی سے ہے، جب کہ دو مریضوں کا بہاول پور اور ساہیوال سے ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی انفرادی سطح پر ڈینگی سے بچاو کیلئے سخت حفاظی اقدامات کرنے ہوں گے۔ سماء

میں

کی

transport

Charlie Hebdo

Report

Musharraf

Tabool ads will show in this div