وادی سوات میں خزاں کی بہار

نارنجی، سرخ اور زرد پتوں کا سحر انگیز حسن

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/Swat-Autumn-Season-Pkg-08-11.mp4"][/video]

سیاحوں کی جنت سوات میں پت جھڑ کے حسین رنگ بکھر گئے اور زرد، سرخ اور نارنجی پتوں کی پوشاکیں پہنے شجر و زمین الگ ہی بہار دکھا رہے ہیں۔

خزاں رسیدہ اور سردیوں کی آمد کا اعلان کرتے ان پتوں نے اس خوبصورت وادی میں ان دنوں درخت ہوں یا آس پاس کی زمین سب کو اپنے رنگ میں رنگتے ہوئے ماحول کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

قوس قزح اور بدلتے موسم کے یہ رنگ دیکھنے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے بھی وادی سوات کا کا رخ کرلیا ہے۔

سیاحوں نے جہاں یاد گار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا وہیں قدرت کے نظارے دیکھنے والوں کو آنے کی دعوت بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو وہ برفباری دیکھنے کی غرض سے آئے تھے لیکن انہیں خزاں کے یہ انوکھے رنگ دیکھنے کو ملے جو بہت ہی خوشگوار ہیں۔

وادی سوات کا پہلی مرتبہ دورہ کرنے والے سیاحوں کا کہنا تھا کہ یہاں تو خزاں کا موسم بھی بہت سحر انگیز ہے۔

swat valley

AUTUMN

Tabool ads will show in this div