پرول پررہائی کافیصلہ پنجاب حکومت کرےگی،چوہان

میت کی پاکستان آنے کی تاریخ کا علم نہیں

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے۔

سما سے گفتگو میں وزیر جیل خانہ جات فياض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان آنے کی تاریخ کا معلوم ہونے پر پرول کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف کو 5 دن کیلئے پرول پر رہائی ملی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر صرف12گھنٹے کیلئے پرول پر رہا کرسکتا ہے۔ 12گھنٹے سے زیادہ پرول پر رہائی کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیرو 23 نومبر کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بيگم شميم اختر کے انتقال پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ پرول کے حوالے سے انتظامیہ سے حتمی بات نہیں ہوئی۔

ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ کی جانب سے 23 نومبر کو پرول کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، جب کہ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف اورحمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا انتقال 22 نومبر کو لندن میں ہوا۔ ان کی میت پاکستان لائی جائے گی، جب کہ تدفین جاتی امراء میں اپنے شوہر میاں شریف کے پہلو میں مختص جگہ پر ہوگی۔

Parole

fayyaz ul hasan chouhan

Tabool ads will show in this div