سانحہ راولپنڈی،مذہبی تنظیموں کی اپیل پراحتجاج،ملک بھرمیں سیکیورٹی سخت

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک  :
راول پنڈی/اسلام آباد : سانحہ راول پنڈی کے خلاف احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں ریڈ زون سیل کردیا گیا ہے، جب کہ راول پنڈی سمیت مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔ 

سانحہ راول پنڈی کے بعد پہلا جمعہ اہل سنت والجماعت نے یوم احتجاج، سنی اتحاد کونسل نے یوم امن و محبت منانے کا اعلان کیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کیلئے جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ راول پنڈی میں پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج بھی تعینات کر دی گئی۔

ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ زون مکمل طور پر سیل ہے۔ ڈپلومیٹک انکلیو اور پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اطراف کے علاقوں کو کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے گئے۔ پولیس ناکوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت جلسے جلوس نکالنے پر پابندی ہے۔

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے آج راول پنڈی میں تمام نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان راول پنڈی تعلیمی بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا پرچہ شیڈول کے مطابق لیا جائے گا۔ سماء

کی

polio workers

conflict

Tabool ads will show in this div