لاہور ميں چائينہ ٹاور بنانے کا فیصلہ

وزير اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سی پيک کے چئيرمين عاصم سليم باجوہ نے لاہور ميں چائينہ ٹاور بنانے کے فیصلے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر سے چیئرمین سی پی اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے 24 نومبر کو لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سی پيک کے تحت لاہور ميں چائينہ ٹاور بنانے کی تجويز پر اتفاق کيا گيا، جب کہ صوبے ميں اکنامک کوريڈور کے حوالے سے منصوبوں پر ہونے والی پيش رفت پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے زرعی شعبے سے متعلقہ تحقيق کو فروغ دينے کا فيصلہ بھی کيا گيا۔
اس موقع پر وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاجروں اور صنعت کاروں کو چینی انڈسٹريوں سے متعلق معلومات ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گی۔
سی پيک چئيرمين عاصم سليم باجوہ نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے پاکستانی معیشت کی مضبوط ہوگی۔