ابھی عشق کےامتحاں اوربھی ہیں،اقراء کیلئےیاسرکاپیغام

اداکارہ آج اپنی 23ویں سالگرہ منارہی ہیں
تصویر: یاسرحسین/انسٹاگرام

اداکارہ اقراء عزیز آج اپنی 23ویں سالگرہ منا رہی ہیں، اس خاص دن پریاسرحسین نے نصف بہترکو اپنے مخصوص چلبلے اندازمیں مبارک دی۔

انسٹا پریاسر نے اپنی اور اقراء کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا " سالگرہ مبارک ہو، اللہ کرے جتنی خوقش تم اس سال وہ ، ہمیشہ رہو، آمین۔ "۔

اہلیہ کیلئے پیارکا اظہارکرتے ہوئے یاسر نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی غزل کا معروف شعر" ستاروں سے آگے جہاں اوربھی ہیں، ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں" لکھتے ہوئے پیار کا فلسلفہ سمجھایا۔

جواب میں اقراء نے بھی یاسرکو لائف لائن کہتے ہوئے اپنے لیے یہ پیار ہمیشہ برقرار رہنے کی دُعا کی۔

اقراء نے لکھا "شادی کے اس ایک سال میں آپ نے جتنا خوش مجھے رکھا ہے، اب آگے زندگی اوربھی حسین ہوگی انشاء اللہ، آئی لو یو ٹو مائی لائف لائن، اللہ ہمیں ایسا ہی رکھے، آمین"۔

یاسر اور اقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

اب گھبرانا بنتا ہے، یاسر اوراقراء کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

اقراء عزیزان دنوں اداکارفیروزخان کے ساتھ اپنے نئے آنے والے ڈرامے “خُدااور محبت ” کے سیزن 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا اسکرپٹ ہاشم ندیم نے تحریر کیا ہے۔

اس کے علاوہ اقراء جلد ڈرامہ سیریل ” رقیب سے” میں نظر آئیں گی جسے ایوارڈ یافتہ ڈرامہ نگار بی گل نے تحریر کیااور ہدایتکار کاشف نثارہیں۔ اقراء کے علاوہ نعمان اعجاز، فریال محمود ، حدیقہ کیانی اورثانیہ سعید بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ حدیقہ کیانی اس ڈرامے سے ایکٹنگ ڈیبیو کررہی ہیں۔

Yasir Hussain

IQRA AZIZ

Tabool ads will show in this div