کوہلو: تقریب میں گیس سلنڈر کا دھماکا،متعدد افراد زخمی

شدید زخمیوں کو پنجاب منتقل کیا جائیگا
Nov 08, 2020
[caption id="attachment_2093941" align="alignright" width="990"] کوہلو: ڈی ایچ کیو اسپتال کے مناظر[/caption]

 بلوچستان کی ڈسٹرکٹ کوہلو میں شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ کوہلو کے نواحی علاقے بوہڑی میں پیش آیا۔ جہاں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔

امدادی ٹیموں کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے، جب کہ کچھ افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں پنجاب منتقل کیا جا رہا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر میر نصب اللہ نے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت دیں۔

یہ خبر کوہلو سے نمائندہ یوسف مری نے ارسال کی ہے۔

Tabool ads will show in this div