اسلام آباد:خاتون ملازم کو ہراساں کرنیوالا بینک مینجرگرفتار

آئی جی پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا

اسلام آباد ميں خاتون ملازم سے نازيبا حرکت کرنے والے بینک مينجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم ايف ٹين ميں کريڈٹ مينجر تھا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے ایف 10 علاقے میں فیصل بینک برانچ میں کام کرنے والے عثمان گوہر کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن نے عثمان گوہر کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت کے مطابق ملزم اپنا موبائل فون بند کرکے چھا ہوا تھا، تاہم گھر پر چھاپے کے دوران اسے گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ ملزم کو نوکری سے بھی برخاست کردیا گیا ہے۔

واقعہ پر مذکورہ بینک کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ملزم کے خلاف ایکشنن اور نوکری سے نکالے جانے کی تصدیق کی گئی۔

ملزم کے خلاف بینک ملازم کیساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کارروائی کی گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیا تھا۔

Bank

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div