لاہور میں درندگی کی انتہاء، چار سالہ بچی تشدد کے بعد قتل

Girl Murder Lhr Pkg 01-11 لاہور : لاہور میں ایک روز قبل اغوا ہونے والی چار سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ہمسایوں کی چھت سے مل گئی، پولیس کے مطابق بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، ورثاء نے واقعہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔ لاہور میں ایک اور معصوم بچی جان سے گئی، گجر پورہ کی چار سالہ ارفع کو مبینہ طور پر والدین کی غیرموجودگی میں گھر سے اغوا کیا گیا۔ دوسرے دن اس کی لاش ہمسایوں کی چھت سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ بچی کے قتل پر پورے علاقے میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے ،ورثاء اور اہل علاقہ نے پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ چند سال پہلے بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا مگر آج تک مجرموں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ واقعہ کے بعد لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر نعرے بازی کی، پولیس کے مطابق بچي کے جسم پر تشدد کے نشانات ہيں، واقعہ پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔ سماء

PARENTS

DEAD BODY

CHILD

abducted

MINOR GIRL

SEXUAL

ABUSE

ROOF TOP

NEIGHBOUR

PUNJAB CASE

Tabool ads will show in this div