اسلام آباد : وزير اطلاعات پرويز رشيد کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج سے دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو جواب مل گیا ہے، خادم پنجاب کے بازو اب گلی گلی پہنچیں گے، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں فنکاری نہیں کرتے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی پر وفاقی وزیر اطلاعات ٹھنڈے میٹھے لہجے میں سیاسی حریفوں پر برستے رہے اور پنجاب میں اپنی کامیابیاں گنواتے رہے، ساتھ ہی خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے مسائل بھی یاد کرادئیے۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ن لیگ کے باہمی اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں، ووٹ کی پرچی سے ثابت ہوگیا کہ ٹکٹ کا حقدار کون تھا، تقریب میں شریک وزیر ریلوے سعد رفیق نے بھی تحریک اںصاف پر خوب تنقید کی۔
تقريب سے خطاب کے دوران ن لیگ کے رہنماوں نے کہا کہ انہوں نے جمہوريت کيليئے جيليں کاٹي ہيں، اپوزيشن تنقيد کي بجائے پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کرے۔ سماء