زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Snow falls in Murree, some 70 kilometers from Islamabad on January 8, 2014. The season's first snow fell in Murree and adjoining areas.  AFP PHOTO/Farooq NAEEM
Snow falls in Murree, some 70 kilometers from Islamabad on January 8, 2014. The season's first snow fell in Murree and adjoining areas. AFP PHOTO/Farooq NAEEM
Snow falls in Murree, some 70 kilometers from Islamabad on January 8, 2014. The season's first snow fell in Murree and adjoining areas.  AFP PHOTO/Farooq NAEEM اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ کل سے بدھ تک خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم آج شام مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ زلزلے سے متاثرہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، آئندہ ہفتے شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،  ژوب، کوئٹہ، راول پنڈی، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں بھی بارش کی توقع ہے، کل سے بدھ تک مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر میں برفباری بھی ہو سکتی ہے، اسکردو منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔ سماء

MET OFFICE

HUMID

WINDY

COOL BREEZE

SNOWFALL

Tabool ads will show in this div