شارجہ ٹیسٹ، چائے کا وقفہ، پاکستان کے 148 پر 5 آؤٹ
شارجہ : پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں چائے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنالئے، جیمز اینڈرسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شارجہ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی بیٹسمینوں نے ایک بار پھر اپنا روایتی انداز اختیار کیا، 148 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، اظہر علی صفر، محمد حفیظ 27، شعیب ملک 38، اسد شفیق 5 اور یونس خان 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کھانے سے چائے کے وقفے تک 30 اوورز گرین شرٹس بیٹسمینوں نے محض 61 رنز بنائے اور 3 وکٹیں گنوادیں۔ مصباح الحق 26 اور سرفراز احمد 19 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 2، اسٹورٹ براڈ، سمیت پٹیل اور معین علی نے ایک ایک شکار کیا۔ سماء
ENGLAND
ShoaibMalik
تبولا
Tabool ads will show in this div