مریم نواز کی شگر سے خوبصورت تصاویر جاری

وہ اس وقت اسکردو میں موجود ہیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے دورہ گلگت بلتستان کے دوران کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز شریف کی جانب سے 3 تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز شریف کے عقب میں خوبصورت پیڑ اور ان سے گرتے لال، نارنجی اور پیلے پتے زمین پر قالین کی طرح بچھے ہیں۔

تصاویر میں مریم نواز شریف خوبصورت مرؤن لانگ کوٹ، میں ملبوس ہیں اور ہلکی مسکراہٹ کیساتھ کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہیں۔ یہ تصاویر خوبصورت سیاحتی مقام شگر میں لی گئی ہیں۔

کرسی پر درختوں کے جھرمٹ میں بیٹھی مریم نواز شریف انتہائی جاذب نظر لگ رہی ہیں۔ جب کہ ان کے عقب میں گلگت بلتستان کے دیو ہیکل پہاڑوں کی چوٹیاں بھی نظر آرہی ہیں۔ تصاویر کا بیک گراؤنڈ اتنا دلکش اور دیددہ زیب ہے کہ تصاویر میں شامل تمام رنگ ایک رومانوی منظر پیش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مریم نواز کی تازہ تصاویر کو نہایت پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف  7 روزہ گلگت بلتستان کے دورے پر جمعرات 5 اکتوبر کو اسکردو پہنچیں۔

مریم نواز شریف 7 روز گلگت بلتستان میں قیام کریں گی۔ وہ انتخابی مہم کے سلسلے ميں جلسوں ميں شرکت کريں گی۔ اسکردو آمد پر ن ليگ گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان کی جانب سے مریم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

مریم نواز شریف کو مقامی پارٹی عہدے داروں کی جانب سے گلگت بلتستان میں حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ دورے کے دوران مریم نواز شریف پارٹی امیدواروں، عہدیداروں، کارکنان، نوجوانوں اور بزرگ عمائدین سے بھی ملاقات کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزيراعظم عمران خان بھی گلگت بلستان کا دورہ کرچکے ہیں، جب کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں بھرپور انتخابی مہم میں حصہ لے رہیں ہیں اور وہيں موجود ہيں۔

BILAWAL

SKARDU

MARYAM NAWAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div