کراچی: ہاکس بے پر حادثہ، 3 افراد جاں بحق
لاشیں سول اسپتال منتقل

کراچی ہاکس بے روڑ پر موٹر سائیکل اینٹوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق رات گئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اندھیرے کے باعث موٹر سائیکل سوار سڑک پر رکھے بلاکس نہ دیکھ سکے اور موٹر سائیکل ان بلاکس سے ٹکرا گئی۔
جاں بحق افراد کی شناخت خلیل احمد ولد امیر بخش، نیاز احمد ولد ملک سلطان اور عظیم ولد گل ریحان کے ناموں سے کی گئی ہے۔ لاشوں کو ضابطے کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔