سیوں نی کا بھارتی ریمیک:علی عظمت، سلمان احمد کا ردعمل
پاکستانی گانے 'سیوں نی' کا بھارتی ری میک بنانے پر جنون گروپ کا ردعمل سامنے آگیا۔
بھارت کی معروف میوزک کمپنی ٹی سیریز نے پاکستانی بینڈ جنون کے معروف گانے’سیوں نی‘ کا ری میک پیش کیا ہے، معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ اور جیوتی نوران کی آوازمیں سیو نی کا یہ نیا انداز اسی نام سے بنائی جانے والی فلم میں شامل کیا گیا ہے۔
بہت سے پاکستانی گانوں کے بول اور دھنیں چرانے والی بھارتی انڈسٹری نے اس بار اجازت لے کر نقالی کی ہے اس لیے گانے کی اسی دھن کے ساتھ بولوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ گانا اپریل 1997 میں اس وقت کے مقبول ترین راک بینڈ ’جنون‘نے ریلیز کیا تھا جس میں علی عظمت ، سلمان احمد اور برائن شامل تھے، گانے کے بول لیڈ گٹارسٹ سلمان احمد اور صابر ظفر کے تھے جبکہ اسے گایا علی عظمت نے گایا تھا۔
ٹی سیریز کے ری میک کو لکی ناڈیا والا نے پروڈیوس کیا جبکہ نتن کمار گپتا اور ابھے سنگھال نے ڈائریکشن دی ہیں۔
#SayoneeSong is now streaming on your favourite music platforms. Check it out to feel the magic, once again.@SayoneeTheMovie #RahulRoy @tanmayssingh9 @musskansethi9 @MoraniMohomed @MoraniLucky #BhushanKumar @luckymoraniprod #ArijitSingh #JyotiNooran pic.twitter.com/QXyZZr3pAl
— T-Series (@TSeries) November 4, 2020
گانے کی ریلیزکے فوری بعد سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا، پاکستان کےعلاوہ بھارت سے بھی لوگوں نے اس ری میک کوشدید ناپسند کرتے ہوئے ٹویٹس کیں۔
مداحوں کی جانب سے ریمیک کو پسند نہ کرنے کے بعد پاکستانی گانے سیوں نی کے گلوکار علی عظمت نے انسٹاگرام پر گانے کی اصل ویڈیو شیئر کی۔
علی عظمت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سیونی گانے کی یہ ویڈیو ان کے مداحوں کے لیے ہے، انہوں نے گانے کو ریلیز کے برسوں بعد بھی پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب گلوکار سلمان احمد نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں ’سیوں نی‘ کی ویڈیو جاری کی۔
Sayonee - Junoon (Azadi) https://t.co/9BgSPFG5sL When I was in college, most everyone in ?? was singing Bollywood & western tunes on campus. Now #Bollywood is singing #Junoon. #Sayonee has become the most covered, most performed #Pakistani song in the Subcontinent #Tabdeeli
— salman ahmad (@sufisal) November 1, 2020
سلمان احمد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ جب میں کالج میں ہوتا تھا تو کیمپس میں ہر کوئی بولی وڈ یا مغربی گانے گارہا ہوتا تھا اب بالی ووڈ جنون کے گیت گارہا ہے۔
سلمان احمد نے مزید لکھا کہ سیونی، برصغیر میں سب سے زیادہ کور کیا جانے والا، پرفارم کیا جانے والا گانا بن گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے تبدیلی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔