شارجہ ٹیسٹ : پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 2 وکٹ پر 87 رنز بنالیے
شارجہ : تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنالیے، شعیب ملک 37 اور یونس خان 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ کررہا ہے، قومی ٹیم کے دونوں اوپنرز 49 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے اینڈرسن کا شکار بنے، محمد حفیظ بھی 27 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے اور معین علی کے ہاتھوں واپسی کے سفر پر روانہ ہوئے۔
تیسری وکٹ کیلئے تجربہ کار جوڑی 38 رنز کی شراکت قائم کرچکی ہے، شعیب ملک 37 اور یونس خان 21 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے اپنے خطرناک ارادوں کا اظہار کیا، پاکستان برتری ڈبل اور انگلینڈ سیریز برابر کرنے کیلئے میدان میں اترا ہے۔
تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، شاہینوں کو سیریز میں دوسری کامیابی ملی تو آئی سی سی رینکنگ میں دوسرا نمبر بھی مل جائے گا۔ سماء