خواتین کے تحفظ کیلئے پہلا ویمن اسکواڈ تیار

موٹرسائیکل سوارلیڈی پولیس ماہرنشانہ بازبھی

پنجاب کے ضلع جھنگ میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام اور خواتین کے تحفظ کے لیے پولیس کا پہلا وومن اسکواڈ تیار کیا گیا ہے۔

جھنگ میں خواتین کے تحفظ کے لیے دو ماہ کی خصوصی ٹریننگ کے بعد خواتین پولیس کا اسکواڈ تشکیل دیا گیا جو صرف شہر تک ہی محدود رہے گا۔ یہ خواتین موٹر سائیکل سوار بائيک دوڑا کر ہدف تک پہنچنا ہی نہیں بلکہ دور سے ہدف پر وار کرنا بھی جانتی ہيں۔

آر پی او راجہ رفعت مختار کا کہنا ہے کہ خواتین کو عموماً اپنے مسائل مرد پولیس والوں کو بتانے میں مشکل پیش آتی ہے تاہم اب جب یہ خواتین پولیس اہلکار گشت پرموجود ہوں گی تو وہ بآسانی انہیں مسئلہ بتا سکیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فی الوقت سوائے جھنگ کے خواتین اسپیشل اسکواڈ پنجاب کے کسی علاقے میں نہیں۔

دو ماہ کی ٹریننگ کے دوران خواتین پولیس اہلکاروں کو اسلحے کا استعمال بخوبی سکھایا گیا ہے تاکہ وہ خواتین کے تحفظ کے ساتھ اپنی حفاظت بھی کر سکیں۔

لیڈی پولیس کاعزم ہے کہ ویمن سیفٹی اسکواڈ کے قیام سے جھنگ کی خواتین کو مکمل تحفظ ملے گا۔

PUNJAB

Women Police

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div