ننکانہ صاحب میں ن لیگیوں کی فائرنگ، 2 پی ٹی آئی ورکرز جاں بحق

ننکانہ صاحب : پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات تو ہوگئے لیکن انتخابی جھگڑے ختم نہیں ہوئے، ننکانہ صاحب میں نون لیگ کے کارکنوں سے تصادم میں پی ٹی آئی کے 2 کارکن جاں بحق ہوگئے، گولیاں چلنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
انتخابی جھگڑوں کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، ننکانہ صاحب کی يو سی 48 ميں متوالے اور کھلاڑی پھر آمنے سامنے آگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے کارکنوں نے جیت کا جشن منانے والے پی ٹی آئی کے ورکرز پر گولیاں برسا دیں جس سے 2 کارکن جاں بحق اور 2 کارکن زخمی ہوگئے۔
پولیس کی بھاری نفری پہنچی تو معاملہ ٹھنڈا ہوا لیکن کشیدگی برقرار ہے، تاحال کسی کی گرفتاری کی بھی اطلاعات نہیں ہیں۔ سماء