وزیراعظم عمران خان آج اتحادیوں کو ظہرانہ دینگے

اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے
فائل فوٹو: وزیراعظم ہاؤس کے دوران

وزیراعظم عمران خان آج اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ ظہرانے کا اہتمام وزیراعظم ہاؤس میں کیا جائے گا۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں دیئے گئے ظہرانے میں موجوہ سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو ہو گئی۔ وزیراعظم اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے، جب کہ اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے بھی مشاورت ہوگی۔

مسلم لیگ ق کی جانب سے وزیراعظم کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ اور طارق بشیر چیمہ ظہرانے میں شرکت نہیں کریں گے۔

ظہرانے کا اہتمام دن 3 بجے ہوگا۔ جس کیلئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، ایم کیو ایم سمیت دیگر رہنماؤں کو دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔ جی ڈی اے کی نمائندگی فہمیدہ مرزا کریں گی۔

واضح رہے کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پی ڈی ایم تحریک کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے مختلف شہروں میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

AYAZ SADIQ

PM IMRAN KHAN

PDM

Tabool ads will show in this div