جاویداختر نے کنگنارناوت کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

اداکارہ نے میرےخلاف بے بنیاد تبصرے کیے، جاویداختر

معروف بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جاوید اختر نے ممبئی کی ایک عدالت میں بالی ووڈ اداکارہ کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر مقدمہ دائر کیا۔

اپنی درخواست میں جاوید اختر نے موقف اختیار کیا کہ اداکارہ نے ان کے خلاف بے بنیاد تبصرے کیے جس نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت نے بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال اور اس میں موجود ڈرگ مافیا کی قلعی کھول کے رکھ دی تھی۔

Kangna Ranaut

javed akhtar

Tabool ads will show in this div