نایاب پرندے کی تصویر شیئر کرنا شکاری کو مہنگا پڑگیا

محکمہ جنگلات کی جانب سے جرمانہ عائد

کوہاٹ کے ایک شہری کو ایک نایاب پرندہ شکار کرکے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

شہری نے دیراور ہمالیہ میں پائے جانیوالے تیتر کی نسل کے ایک خوبصورت پرندے ٹریگوپین کے شکار کی ویڈیو اور اسے ہاتھ میں لئے تصویر فیس بک پر لگائی۔

اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ جنگلات نے شکاری پر 40 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ خوبصورت پرندہ ویسٹرن ٹریگوپین تیزی سے شکار ہونے کے باعث کمیاب ہوتا جارہا ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div