سوک سینٹرکے قریب ٹرک کنٹینرکار پرالٹ گیا

کار سوار بال بال بچ گيا

کراچی کےعلاقے سوک سينٹر کے قريب ٹرک کنٹينر کار پراُلٹ گيا۔

کراچی کے علاقے سوک سینٹر کے قریب ٹرک کنٹینر گاڑٰ پر الٹ گیا، خوش قسمتی سے کار سوار بال بال بچ گيا تاہم معمولی چوٹيں آئيں جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

سوک سینٹر کے قریب دو لوڈنگ گاڑيایوں کی ریس کے باعث حاثہ پیش آیا، اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں ایک کنٹینر گاڑٰی آگرا۔

عینی شاہدین نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کنٹينر کار سوار کی ڈرائيونگ سيٹ کيطرف نہيں گرا، کار ميں صرف ايک شخص ہی سوار تھا جو معمولی زخمی ہوا جبکہ کنٹينر کا ڈرائيور اور اُس کا ساتھی موقع سےفرارہوگئے۔

شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کار سوار شہری کو نکالا اور اسپتال پہنچايا جبکہ لفٹر کی مدد سے تباہ ہونيوالی گاڑيوں کو تھانے منتقل کرديا گيا۔

CIVIC CENTER

Tabool ads will show in this div