بھارتی ری میک سے جنون کےگانے"سیوں نی"کاحشرنشر

اصل گانا 1997 میں ریلیز کیا گیا تھا
تصویر:سماء ڈیجیٹل

موسیقی کے شائقین کو 90 کی دہائی میں گایا جانے والا جنون کا گانا " سیوں نی" ضروریاد ہوگا لیکن بھارت میں اس گانے کا کچھ ایسا حشرنشر کیا گیا ہے کہ پاکستانی عوام تو ایک طرف خود بھارتی بھی صدمے میں ہیں۔

بھارت کی معروف میوزک کمپنی ٹی سیریز نے "سیو نی" کا ری میک پیش کیا ہے، معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ اور جیوتی نوران کی آوازمیں سیو نی کا یہ نیا انداز اسی نام سے بنائی جانے والی فلم میں شامل کیا گیا ہے۔

بہت سے پاکستانی گانوں کے بول اور دھنیں چرانے والی بھارتی انڈسٹری نے اس بار اجازت لے کر نقالی کی ہے اس لیے گانے کی اسی دھن کے ساتھ بولوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ گانا اپریل 1997 میں اس وقت کے مقبول ترین راک بینڈ " جنون" نے ریلیز کیا تھا جس میں علی عظمت ، سلمان احمد اور برائن شامل تھے۔ گانے کے بول لیڈ گٹارسٹ سلمان احمد اور صابر ظفر کے تھے جبکہ اسے گایاعلی عظمت نے گایا تھا۔

ٹی سیریز کے ری میک کو لکی ناڈیا والا نے پروڈیوس کیا جبکہ نتن کمار گپتا اور ابھے سنگھال نے ڈائریکشن دی ہیں۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/7YsKSxwqu3M"]

گانے کی ریلیزکے فوری بعد سوشل میڈیا پرتنقید کا طوفان امڈ آیا، پاکستان کےعلاوہ بھارت سے بھی لوگوں نے اس ری میک کوشدید ناپسند کرتے ہوئے ٹویٹس کیں۔

ایک صارف نے مشورہ دیا کہ اب تو اصلی گانا بنا لو یا تمام پاکستانی ہٹ گانوں کی ہی نقالی کرنی ہے۔

کئی صارفین نے اس منافقت کی نشاندہی بھی کی جو بالی ووڈ کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے سے روکتی ہے لیکن پاکستانی گانوں کو استعمال کرنے سے نہیں روکتی۔

اصل گانا بگاڑنے پرٹی سیریز کو بھی موردالزام ٹھہرایا گیا۔

 

سیوں نی کا ری میک جوئے انجان نے کمپوز کیا ہے جبکہ اضافی شاعری آلوک راہی نے کی ہے۔

ٹی سیریز نے ری میک کیلئے سلمان احمد سے اجازت لی ہے اور یوٹیوب پرجنون بینڈ اور سلمان کوکریڈٹ بھی دیا گیا ہے۔

Ali Azmat

SAYONEE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div