پاکستان اورزمبابوے کےدرمیان تیسراون ڈے آج کھیلاجائیگا

پاکستان اور مہمان ٹیم زمبابوے کے درمیان ایک روزہ میچ کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج 3 نومبر بروز منگل کھیلا جائے گا۔ میچ راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
آخری میچ دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
تیسرے ون ڈے کے لئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ممکنہ 15 کھلاڑیوں کے ناموں کے حوالے سے ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف کی جگہ ظفر گوہر، عبداللّٰہ شفیق اور محمد حسنین کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فائنل الیون کے حوالے سے حتمی فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے کہ کس کو موقع دینا چاہیے۔
ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے جو کہ 8،7 اور10 نومبر کو شیڈول ہیں۔
15 member squad for the 3rd #PAKvZIM ODI announced
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2020
Imam ul Haq
Fakhar Zaman
Haider Ali
Babar Azam (c)
Abdullah Shafiq
Mohammad Rizwan (wk)
Iftikhar Ahmed
Khushdil Shah
Faheem Ashraf
Zafar Gohar
Usman Qadir
Wahab Riaz
Shaheen Afridi
Mohammad Hasnain
Musa Khan#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/visRcH6p3m