ماسکو / قاہرہ : روس کا مسافر بردار طیارہ مصر کے سینائی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں دو سو چوبیس افراد سوار تھے۔
شرم الشیخ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اُڑان بھرنے کے تیئسویں منٹ میں ہی مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوگيا۔ دو سو چوبیس مسافروں ميں سترہ بچے بھی تھے۔ تمام مسافروں اور عملے کا تعلق روس سے تھا۔
رضاکاروں کا کہنا ہے طیارے کے ملبے سے انسانی آوازیں سُنی ہیں، کچھ مسافروں کے زندہ بچنے کي توقع ہے۔ صدر ولادی میر پوٹن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے ديا ہے۔
مسافر بردار طیارہ مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ سے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے لیے جا رہا تھا۔ روسی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ طیارہ پرواز کے تئیس23 منٹ بعد قبرص کے قریب ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ سماء