بلا ہو یا شیر کروڑوں کے پینافلیکس سو روپے میں ڈھیر

Panaflex Kabariya PKG 31-10 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/10/Panaflex-Kabariya-PKG-31-10.mp4"][/video] لاہور: بلدیاتی انتخابات کی مہم کیلئے بنائے گئے کروڑوں روپے کے پینا فلیکس اب کوڑیوں کے بھاؤ بکنے کو تیار ہیں، کروڑوں کے پينا فليکس 100 روپے کلو کے حساب سے دستیاب ہوگئے ہیں، جی ہاں بلا ہو يا شير لگ گيا پينا فليکس کا ڈھير، کباڑيوں نے بھی پينا فليکس جمع کرنےشروع کرديئے، کوئي غريب ان سے چھت بنائے گا تو کوئي جوڑ پيوند لگوائے گا۔ جی ہاں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے بعد سے ہر طرف آپ کو کباڑيوں کی صدائیں سنائی دینے لگے گئیں، کہ سو روپے کلو، بھائی سو روپے کلو، اور آپ حیران پریشان ہو کر سوچیں گے کہ سو روپے کلو مگر کيا؟ جی ہاں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بھاري بھرکم شير سے لے کر ہلکي پھلکي سائيکل، تير، بالٹي، سب سو روپے کلو مل رہا ہے مگر بلدیاتی انتخابات کیلئے بنائے گئے پینا فلکیس کی شکل میں۔ شہر شہر گلي گلي رونق بڑھانےکے بعد انتخابي عمل شروع ہوتے ہي اب ان پینا فلیکس کي منزل ہے کباڑيے کي ريڑھي، جہاں شان سے پوز ديتے بلدياتي اميدواروں کے پھٹے پرانے بينرز اور پينا فليکسز کوڑيوں کے مول فروخت ہونے کو بے قرار ہیں۔ سماء

ECP

PTI

PUNJAB

CLASH

BOARD

PMLF

LG polls

#lbpolls2015

RANIPUR

#lbelections

LG polls 2015

LG polls Punjab

LG polls Sindh

Local goverfnment election

panaflex

Tabool ads will show in this div