شمالی علاقوں میں سردیوں کی آمد، پارہ صفر سے نیچے

بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
Narran فوٹو: آن لائن

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں لیکن شمالی علاقوں میں سردی پڑنا شروع ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا البتہ کشمیر اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر بارش ہوئی جس سے سردی کی لہر شروع ہوگئی۔

آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہی رہے گا۔

ملک میں سب کم درجہ حرات لہہ میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گوپس میں منفی تین، کالام میں منفی 2، قلات اور اسکردو میں منفی ایک جبکہ کوئٹہ اور دیر میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div