شرمیلا فاروقی کا ہیلووین میک اپ، تصاویروائرل

شرمیلا نےفالوورزکیلئےانسٹاپرتصاویرشیئرکیں
تصویر: سماء ڈیجیٹل

مغربی تہوار" ہیلو وین " اب پاکستان میں بھی بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے جس کے لیے شوقین افراد بھوتوں اورچڑیلوں سمیت مختلف خوفناک روپ دھارتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی اس بارہیلو وین کے لیے خصوصی میک اپ کروایا اور مداحوں کے لیے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکیں۔

انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئرکرتے ہوئے شرمیلا نے میک اپ آرٹسٹ کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی خواب سراہا۔

میک اپ کے لحاظ سے کھوپڑیوں سے سجے کاسٹیوم میں ملبوس شرمیلا کے پوز ان کے فالوورز کے لیے دلچسپی کا باعث ہونے کے ساتھ ساتھ چونکانے کا بھی باعث بنے.

پی پی رہنما کے فالوورز نے تبصروں میں تعریف کے علاوہ اس تہوار میں اتنی دلچسپی ظاہر کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

اس سے قبل لاک ڈاون کے دوران بقرعید کے موقع پر شرمیلا فاروقی نے مویشی منڈی کی رونقیں یاد کرتے ہوئے ویڈیو شیئرکی تھی۔

بیل خریدنے کے بعدمزے سے اس کی رسی تھامے چلنے والی شرمیلا نے انسٹا پرلکھا تھا" سلطان سے ملیں، ایشیا کا سب سے بھاری بیل، ویڈیو سال 2017 میں بنائی گئی تھی جب قربانی کا جانور خریدنے کیلئے ماسک کے بغیرمنڈی جانا ایک عام سی بات تھی"۔

Halloween

Sharmila Faruqi

Tabool ads will show in this div