بی جےپی الیکشن میں پاکستان کوگھسیٹنابندکرے،دفترخارجہ

الزام تراشی بی جے پی کا وتیرہ ہے

Zahid-Hafeez-Chaudhri-replaces-Aisha-Farooqui-as-Foreign-Office-spokesperson فوٹو: پاکستان ہاؤس ٹویٹر

ترجمان دفتر خارجہ نے نریندر مودی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے وفاقی وزیر کا بیان حقائق سے ہٹ کر پیش کیا۔ اپنی کوتاہیوں اور ناکامیوں کا الزام پاکستان پر لگانا بی جے پی قیادت کا وتیرہ ہے۔

ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فروری 2019 میں پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ بی جے پی حکومت کو ہوا۔ بھارتی وزیراعظم نے پاکستانی وزیر کے بیان کو نیا موڑ دینے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اپنی کوتاہیوں اور ناکامیوں کا الزام پاکستان پر لگانا بی جے پی قیادت کا وتیرہ ہے۔ بھارتی حکومت اپنی سیاست میں پاکستان کو گھسیٹنا بند کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے پاک افواج کی طرف سے بھارت کو منہ توڑ جواب کا حوالہ دیا تھا۔ پاکستان مخالف پروپیگنڈا بی جے پی کی انتخابی مہم کا حصہ رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پلواما حملے اور پاکستان مخالف انتخابی مہم کے بعد بی جے پی کو لوک سبھامیں کامیابی ملی۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 31 اکتوبر بروز ہفتہ گجرات میں تقریب سے خطاب میں حزبِ اختلاف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ جوانوں کی ہلاکت پر سیاست کر رہے تھے۔

حزبِ اختلاف کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے سیاسی مفاد کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

AYAZ SADIQ

Tabool ads will show in this div